وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر بیجا تنقید قابل مذمت
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن )کراچی کے نائب صدر روزی خان کاکڑ نے وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سینیئر نائب صدر مریم نواز شریف پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ہرزہ سرائی کی مذمت کی روزی خان کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ المیہ تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی جو وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ہونے کے باوجود مریم نواز پر تنقید کر رہی ہے یہ ان کی دوغلی پالیسی کا شاخسانہ ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ کہنا کہ وہ وفاق میں حکومت کی اتحادی ضرور ہے مگر وہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں یہ لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھکنے کے مترادف ہے پیپلز پارٹی کابینہ میں نہ ہونے کے باوجود صدر مملکت ،چیئرمین سینٹ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی خیبرپختونخوا میں گورنر جیسے اہم آئینی عہدوں پر فائض رہ کر اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو متنبہ کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور مسلم لیگ ( ن )کے قائدین پر بیجا تنقید کے بجائے سندھ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے سندھ تباہی کے دہانے پر ہے ملک کا سب سے بڑا میگا سٹی کراچی کھنڈر میں بدل چکا میئر کراچی پیپلز پارٹی کا ہونے اور تمام وسائل کے باوجود پیپلز پارٹی کی کارکردگی صفر ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی و خوشحالی اپنے عروج پر ہے سندھ سے پنجاب کا موازنہ کرنا چاند کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔
0 تبصرے