صہیونی ریاست نے غزہ میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے ،دو ریاستی حل قابل قبول نہیں، کاشف سعید شیخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرزمین انبیاءغزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر عالمی یوم یکجہتی فلسطین پرآج 7 اکتوبر کو کراچی سے کشمور سندھ بھر میں بڑے جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد،لاڑکانہ، میرپورخاص، کندھ کوٹ، سجاول جونیجو، جیکب آباد، مدیجی، ٹنڈو آدم، محراب پور اور ٹنڈو الہ یار ودیگر شہروں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے ریلیوں اورمارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اور مقامی رہنماو ¿ں نے خطاب کیا۔ امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے بچوں کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔ دو ریاستی حل کا مطلب اصل باشندوں کو بے دخل کرنا ہے۔ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا انبیاءکی سرزمین پر قبضہ اور مشرق وسطیٰ میں صہیونیوں کی بالادستی کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ دریں اثناءکراچی میں صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، جیکب آباد میں نائب امیر حافظ نصر اللہ چنہ، کندھ کوٹ میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد اللہ بجارانی،میرپورخاص میں امیرضلع سلمان خالد،، ٹنڈو الہ یار میں راو ¿ جاوید، ٹھٹھہ میں عبدالمجید سموں، عبداللہ آدم گندرو نے یکجہتی فلسطین ریلیوں سے خطاب کیا۔
0 تبصرے