مخیر افراد غریبوں کے علاج و معالجے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، مختار کاظمی،پیرعبداللہ غفاری، مفتی راشد سعیدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تنظیم السعید سندھ پاکستان کے تحت غفاریہ ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے اورنگی ٹائون میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں 200 مریضوں کے امراض کی تشخیص اور فری دوائیاں تقسیم کی گئیں۔ جس کی سرپرستی سید محمد مختار کاظمی شاہ ،رہنمائی صاحبزادہ سید زبیر احمد شاہ ، پیرعبداللہ غفاری، مرکزی قیادت مفتی راشد سعید سعیدی ،محمد خلیل احمد سعیدی ،ضلعی قیادت شرقی سے قاری طیب فیضی ، الطاف حسین سعیدی ،ضلع غربی اورنگی ٹاؤن سے محمد عمران سعیدی محمد کامران،ڈاکٹر صوفی ادریس جہانگیری،محمد اظہر اور نجم قادری نے شرکت کی ۔اس موقع پر صاحبزادہ پیرسید زبیراحمد شاہ ناظم اعلی سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ غریبوں کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے۔ مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرنا کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ،مخیر افراد غریبوں کے علاج و معالجے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ ہم کو غزالی زماں علیہ الرحمہ کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے امت مسلمہ کے لیے ہر خیر کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور تنظیم السعید سندھ اپنا حصہ اس میں شامل کرتی رہتی ہے اللہ تعالی ہم سب کو ہر خیر کے کام کو کرنے کی استطاعت اور اس پر استقامت عطا فرمائے۔
0 تبصرے