کراچی, نیکاپ کراٹے کی جانب سے بیلٹ گریڈنگ کنووکیشن شہید بینظیر بھٹو نیکاپ کراٹے ہال، ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد

کراچی, نیکاپ کراٹے کی جانب سے بیلٹ گریڈنگ کنووکیشن شہید بینظیر بھٹو نیکاپ کراٹے ہال، ککری گراؤنڈ لیاری میں منعقد

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیکاپ کراٹے کی جانب سے بیلٹ گریڈنگ کنووکیشن شہید بینظیر بھٹو نیکاپ کراٹے ہال، ککری گراؤنڈ اسپورٹس کمپلیکس، لیاری میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مختلف درجوں کے کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی اور مہارت کے مطابق نئی بیلٹس سے نوازا گیا۔ تقریب میں کھلاڑیوں کے والدین، کوچز، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور کراٹے کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔یہ کنووکیشن نیکاپ کراٹے کی طویل کاوشوں کا تسلسل ہے، جو گزشتہ کئی برسوں سے قومی سطح کے کراٹے کھلاڑیوں کی تربیت اور ترقی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ادارے سے وابستہ متعدد کھلاڑی نیشنل گیمز میں اپنی کارکردگی دکھا چکے ہیں اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔تقریب میں ایوب خان (تائی کراٹے سینٹر سینئر بلیک بیلٹ)، حاجی غلام محمد، ملک شیر افضل (چیئرمین ملک ویلفیئر ایسوسی ایشن)، عبدالحمید، عبدالرّحیم، شہباز خان، احسان علی، فاروق خان، سعید علی، کرامت اللہ خان، ہدیبیہ، عائشہ کاشف اور ملیحہ نور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔نیکاپ کراٹے سینٹر کے بانی سینسی عبدالحمید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں نظم و ضبط، خوداعتمادی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ ایک بہتر انسان اور باصلاحیت کھلاڑی کے طور پر معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نیکاپ کراٹے سینٹر صرف کھیل نہیں سکھاتا بلکہ ایک مثبت سوچ، کردار سازی اور ٹیم اسپرٹ کا جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔