روڈ حادثے میں زخمی مشہور بھارتی اداکار چل بسا

روڈ حادثے میں زخمی مشہور بھارتی اداکار چل بسا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار اور اداکار راجویر جاوندا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، راجویر جاوندا 27 ستمبر کو موٹر سائیکل پر شملہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق، شملہ جاتے ہوئے بادی علاقے میں اچانک سڑک پر مویشی آ جانے کے باعث وہ موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکے، جس کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور ریڑھ کی ہڈی کو سخت نقصان پہنچا، جس کے بعد وہ ہوش میں نہ آ سکے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق، حادثے کے بعد گلوکار کو "انتہائی تشویشناک حالت" میں موہالی کے ایک اسپتال میں 11 دن تک وینٹی لیٹر پر رکھا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ راجویر نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی اپنی منفرد پہچان قائم کی تھی۔ انہوں نے "صوبیدار جوگندر سنگھ"، "جند جان" اور "مندو تحصیلدارنی" جیسی فلموں میں کام کیا تھا۔