اداکارہ آمنہ ملک کا تین حمل ضائع ہونے کا انکشاف

اداکارہ آمنہ ملک کا تین حمل ضائع ہونے کا انکشاف

اداکارہ اور ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے تین حمل ایک کے بعد ایک ضائع ہوئے، جس کے بعد ان کی بیٹی پیدا ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آمنہ ملک نے بتایا کہ انہوں نے دو بیٹوں کو جنم دیا، لیکن وہ مردہ پیدا ہوئے۔ وقت سے پہلے مردہ بچوں کی پیدائش ہوئی، جبکہ ایک حمل ضائع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ تین حمل ضائع ہونے کے بعد ان کی ایک بیٹی ہوئی، اور پھر ایک اور بیٹی پیدا ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے مزید بچوں کی پیدائش کی کوشش نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری بیٹی کی پیدائش کے بعد لوگوں نے کہا کہ انہیں بیٹا بھی ہونا چاہیے، لیکن وہ شدید تکلیف سے گزر چکی تھیں، اس لیے انہوں نے سب کو صاف کہہ دیا کہ اگر کسی نے مزید بچوں کی فرمائش کی تو تھپڑ کھائے گا۔