الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرانے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے سے متعلق باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں شدید سردی اور سیکیورٹی صورتحال درپیش ہے، ایسے حالات میں بلدیاتی انتخابی سرگرمیوں کا انعقاد عوام اور عملے کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
حکومت نے مؤخر کیے جانے والے انتخابات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ الیکشن کمیشن درخواست کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گا۔
0 تبصرے