رینجرز نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر جرائم میں ملوث ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزم محمد اسماعیل نے تفتیش کے دوران 2005 سے 2008 کے دوران لسانی بنیادوں پر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے قتل اور اقدامِ قتل کی 11 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کی بھی پذیرائی کی۔
ترجمان کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان، پولیس مقابلوں، منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
0 تبصرے