نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد

پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ایک عالمی ذمہ داری ہے ڈاکٹر بو عبداللہ

نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کی 80 ویں سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام اقوامِ متحدہ کی 80ویں سالگرہ نہایت جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منائی گئی تقریب کا آغاز سالگرہ کا کیک کاٹنے سے ہوا، جس کے بعد پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر مفصل گفتگو کی گئی ان مباحثوں میں ماحولیاتی تبدیلی، صحت، تعلیم، اور پائیدار ترقی برائے ڈپلومیٹس جیسے اہم موضوعات شامل تھے تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ای او بو عبداللہ گروپ آف کمپنیز،ڈاکٹر بو عبداللہ تھے اس موقع پر سربراہ نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹر محبوب نظامی،ون ڈیجیٹل سینیٹر ورلڈسینیٹر میاں عتیق،چیئرمین ٹیسوری گروپ آف کمپنیزعمران خان ٹیسوری،اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر سندھ برائے آئی ٹی، سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد علی راشداور سماجی رہنماڈاکٹر ریحانہ عزیز سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر بو عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ "پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ایک عالمی ذمہ داری ہے، اور پاکستان کے نوجوان، کاروباری طبقہ اور سماجی تنظیمیں مل کر اس مشن کو آگے بڑھا سکتی ہیںاس موقع پر سربراہ نظامی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹر محبوب نظامینے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم سب کو متحد ہو کر پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے فریم ورک کے مطابق عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ 2030 تک ان مقاصد کا حصول ممکن ہو۔ اب وقت کا تقاضا ہے کہ تمام این جی اوز، آئی این جی اوز، کاروباری ادارے، اسٹیک ہولڈرز اور نوجوان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ جدوجہد کریںانہوں نے تمام معزز مہمانوں، شرکائے تقریب اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کے کامیاب انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔