وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام کے دل جیت لیے،سینیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر حاجی شرافت اکاخیل نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوام الناس کے جو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے تشکیل دیے جا رہے ہیں ان کی تکمیل سے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی میں حکومت پنجاب ملک کے دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر قصبوں میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کے دکھ درد کو بہت اچھی طرح سے جانتی ہے شرافت اکاخیل نے کہا کہ سندھ جل رہا ہے ہر طرف افرا تفری کا بازار گرم ہے صوبے کا میگا سٹی کراچی کھنڈر بنتا جا رہا ہے تمام چھوٹی بڑی سڑکیں ادھڑی پڑی ہیں گندگی کے ڈھیر، نکاسی آب کی تباہ حال صورتحال نے شہریوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا ہے ۔
0 تبصرے