پہلی خلاف ورزی پر ای چالان معاف، جبکہ 14 دن میں ادائیگی کی صورت میں جرمانے میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
کراچی ٹریفک پولیس نے ای چالان کے جرمانوں کے حوالے سے شہریوں کے لیے اہم رعایتی پالیسی متعارف کرا دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موصول ہونے والا پہلا ای چالان معافی نامہ جمع کروا کر منسوخ کروایا جا سکتا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، دوسری مرتبہ چالان کی صورت میں اگر شہری 14 دن کے اندر جرمانہ ادا کرے تو اسے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ تاہم، 21 روز سے زائد تاخیر کی صورت میں مکمل جرمانہ ادا کرنا ہوگا اور کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
اس پالیسی کا مقصد شہریوں میں ٹریفک قوانین کے احترام کو فروغ دینا اور ای چالان سسٹم کو مؤثر بنانا ہے۔
0 تبصرے