وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے بعد نیویارک میں بھی نوجوان میئر کا انتخاب تبدیلی کے رجحان کی علامت ہے۔
فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی نے نوجوان میئر منتخب کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھی اور اب یہی تبدیلی نیویارک تک پہنچتی دکھائی دے رہی ہے جہاں ایک نوجوان میئر منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع بڑھ سکیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے اور بہتر روابط، کاروباری مواقع اور جدید اقدامات ہی ترقی کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔
اس سے قبل فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پی آئی اے کی نجکاری رواں سال کے اختتام سے قبل مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے نجی شعبہ کی معاشی ترقی میں اہمیت پر بھی زور دیا۔
0 تبصرے