27ویں آئینی ترمیم پر حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی: مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم سے متعلق حکومت نے ابھی تک انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔

27ویں آئینی ترمیم پر حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی: مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کی جانب سے اب تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 27ویں ترمیم کا مسودہ انہیں تاحال موصول نہیں ہوا، اور جب مسودہ پیش ہوگا تو وہ اس کا جائزہ لینے کے بعد مؤقف دیں گے۔ اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا حکومت کے پاس اتنے ووٹ ہیں کہ وہ انہیں اس عمل میں شامل کرے؟ مولانا فضل الرحمٰن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ بہت اہم اور درست سوال ہے۔