مقامی ہوٹل میں قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت،دونوں برادر اسلامی ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید وسعت اور فروغ دینے پر اتفاق
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریاست قطر کے قومی دن کی مناسبت سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پر وقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے بھی خصوصی شرکت کی قومی دن کی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور کیک کاٹا گیا، اس موقع پر قونصل جنرل قطر نائف شاہین السلیطی سے ملاقات کر کے ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی نے انہیں قومی دن کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ڈاکٹر شام سندر کے اڈوانی نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک قطر کے ساتھ اپنے گہرے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہےانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین موجود باہمی تعلقات مزید پروان چڑھیں گے
0 تبصرے