سعودی عرب کے شہر دمام میں سندھی ثقافتی دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

عامر رند، سراج احمد سندیلو، خالد بھمبھرو، شاہ فیصل پنہوار، شمس الدین بھٹی، عاطف شیخ، عرفان مگسی اور یاسر بھٹی شامل

سعودی عرب کے شہر دمام میں سندھی ثقافتی دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

سعودی عرب کے شہر دمام میں سندھی کمیونٹی کی جانب سے سندھی ثقافتی دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام ذوالفقار ابڑو، ڈاکٹر ذوالفقار جتوئی، ڈاکٹر شکور، ظہور خشک، خلیل وڑھو، اعظم اور قربان لاشاری سمیت سندھی کمیونٹی کے معزز اراکین نے کیا۔ اس تقریب میں دمام اور الخبر سے کئی نمایاں سندھی شخصیات نے شرکت کی، جن میں عامر رند، سراج احمد سندیلو، خالد بھمبھرو، شاہ فیصل پنہوار، شمس الدین بھٹی، عاطف شیخ، عرفان مگسی اور یاسر بھٹی شامل تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ ریاض، ابقیق اور الاحساء کے شہروں سے بھی سندھی کمیونٹی کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی، جبکہ الجبیل سے ایاز بھٹی، انتخاب شاہ، ڈاکٹر خالد اور نثار بلوچ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، جو کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کی بہترین مثال تھا۔ تقریب میں پاکستان سے خصوصی طور پر سندھ کی نمایاں شخصیت، نامور ذوالفقار ہالیپوٽو نے بھی شرکت کی، جس سے تقریب کی اہمیت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ تقریب کے دوران بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے خوبصورت ٹیبلو کو حاضرین نے بے حد سراہا۔ جبکہ نامور سندھی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی سریلی آواز سے محفل کو چار چاند لگا دیے اور حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ سندھی ثقافتی دن کی یہ تقریب سندھی ثقافت، اتحاد اور ورثے کی بہترین عکاسی کرتی رہی اور شرکاء کے لیے یادگار لمحات کا سبب بنی، نیز سعودی عرب میں مقیم سندھی کمیونٹی کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔