سڈنی فائرنگ کیس: حملہ آور ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کے مطابق سڈنی کے بونڈی بیچ حملے میں ملوث ساجد اکرم کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا اور وہ کئی برس قبل آسٹریلیا منتقل ہوا۔

سڈنی فائرنگ کیس: حملہ آور ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا، بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث حملہ آور ساجد اکرم 1998 میں بھارتی شہر حیدرآباد سے آسٹریلیا منتقل ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ساجد اکرم کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد اکرم کے بیٹے نوید اکرم کی پیدائش آسٹریلیا میں ہوئی۔ اس سے قبل آسٹریلوی حکام بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ حملے میں شامل افراد آسٹریلیا میں مقیم تھے۔ دوسری جانب بونڈی بیچ حملے میں زخمی ہونے والا ایک حملہ آور کومے سے باہر آ گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق زخمی ملزم اس وقت اسپتال میں ہوش میں ہے اور اس نے پولیس سے ابتدائی گفتگو بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز سڈنی کے بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔