کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلم ’’بارڈر ٹو‘‘ کے ٹریلر پر سخت تنقید کی ہے۔
16 دسمبر کو ریلیز ہونے والے ’’بارڈر ٹو‘‘ کے ٹریلر کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا ہے، کچھ فلم شائقین اسے تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے مودی سرکار کے جنگی جنون کی ترجمانی سمجھتے ہیں۔
فلم کے وی ایف ایکس سمیت اداکاروں پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سنی دیول کے ایک ڈائیلاگ پر شان شاہد نے تبصرہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں شان شاہد نے کہا کہ ’’سنی دیول کہتا ہے کہ آواز لاہور تک جانی چاہیے، ہاں، آپ کے رافیل گرنے کی آوازیں لاہور تک سنی گئی تھیں۔‘‘
0 تبصرے