بھارتی اداکارہ اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر پولیس پہنچ گئیں

بھارتی اداکارہ اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر پولیس پہنچ گئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) – بھارتی اداکارہ سری لیلا نے اپنی نازیبا اے آئی تصاویر وائرل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرا دی۔ سری لیلا نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی جعلی تصاویر کی وجہ سے ذہنی اذیت اور صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی انہیں اس سنگین مسئلے کا علم ہوا، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ اے آئی کے غلط استعمال کی حمایت نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی کا مقصد انسانی زندگی کو مشکل اور تکلیف دہ بنانا نہیں بلکہ اسے آسان بنانا ہونا چاہیے۔