کوئی کسی کو تنگ نہیں کر رہا، سب اپنی مستی میں ہیں: عظمیٰ بخاری

کوئی کسی کو تنگ نہیں کر رہا، سب اپنی مستی میں ہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کوئی کسی کو تنگ نہیں کر رہا، سب لوگ اپنی مستی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین، بچے اور بزرگ بسنت کا تہوار منا رہے ہیں، جبکہ کئی برسوں بعد لاہور میں ایک بار پھر گلی گلی بسنت کی بہار لوٹ آئی ہے۔ اس موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا، “صوبے میں کوئی کسی کو تنگ نہیں کر رہا، سب لوگ اپنی خوشیوں میں مگن ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “دعا ہے کہ یہ خوشیاں تین دن تک برقرار رہیں اور کسی کی نظر نہ لگے۔” واضح رہے کہ پنجاب میں بسنت کے موقع پر آج اور کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں بسنت کے موقع پر پیش آنے والے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔