پاکستان ریلوے کی بکنگ دفاتر میں اہم تبدیلی

پاکستان ریلوے کی بکنگ دفاتر میں اہم تبدیلی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے ملک کے تمام ریزرویشن دفاتر کو جدید رابطہ سافٹ ویئر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق، ملک کے تمام ریزرویشن دفاتر کو جدید ترین رابطہ سافٹ ویئر پر منتقل کیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں دفاتر جدید نظام کے تحت کام کر سکیں۔ ملک میں PRACS کے 15 ریزرویشن دفاتر کو کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ سہولت سے لیس کیا جائے گا۔ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ نئے رابطہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹکٹنگ کا نظام تیز اور شفاف ہو جائے گا، جبکہ پاکستان ریلوے کو بکنگ سے متعلق براہِ راست اور فوری معلومات بھی حاصل ہوں گی۔ مزید برآں، اس سافٹ ویئر کی مدد سے غیر بک شدہ سیٹوں کا مؤثر استعمال ممکن ہوگا، اور مسافروں کو بہتر اور فوری ٹکٹنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔