اسلام آباد: امام بارگاہ دھماکے کے خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی

اسلام آباد: امام بارگاہ دھماکے کے خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کی شناخت کر لی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، خودکش بمبار نے افغانستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی اور متعدد بار افغانستان کا سفر بھی کر چکا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان میں موجود مختلف دہشت گرد گروہ، طالبان حکومت کی سرپرستی میں، علاقے کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، اور پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گرد کارروائی کے پیچھے افغانستان اور بھارت کا مشترکہ گٹھ جوڑ پایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری قوم ایسے ظالمانہ اور بزدلانہ حملوں کے سامنے رکاوٹ بن کر کھڑی ہے۔