گل پلازہ سانحے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں فعال فائر ہائیڈرنٹس نہ ہونے اور مشترکہ کمانڈ سسٹم کی عدم موجودگی نے ریسکیو آپریشن کو شدید متاثر کیا۔
جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کے سامنے ریسکیو 1122، کے ایم سی فائر بریگیڈ اور دیگر اداروں نے بیانات ریکارڈ کروائے، جس میں بتایا گیا کہ آگ کی شدت 1200 ڈگری تک پہنچ گئی تھی اور شہر میں فائر ہائیڈرنٹس نہ ہونے کے باعث پانی کے لیے صرف ٹینکرز پر انحصار کیا گیا۔ حکام نے اعتراف کیا کہ ریسکیو اداروں کے درمیان مشترکہ کمانڈ سسٹم موجود نہیں تھا، جبکہ یونین نمائندوں نے تاخیر سے امدادی کارروائی اور ناکافی وسائل کو جانی نقصان کی بڑی وجہ قرار دیا، کمیشن نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔
0 تبصرے