تہران (ویب ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں میں شہیدوں کی تعداد بڑھ کر 555 ہوگئی ہے، جبکہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو جنگ بندی کی پیشکش کی گئی جسے ایران نے مسترد کر دیا ہے۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ہفتے سے اب تک ایران پر کیے گئے حملوں میں شہیدوں کی تعداد 555 ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایرانی صوبوں یزد اور فارس پر حملے کیے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران یزد میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 27 افراد شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ فارس میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 35 افراد شہید ہوئے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے جس پر ایران نے امریکا سے بات چیت سے انکار کر دیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایران امریکا سے مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایک اور بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خود پسند خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے۔
0 تبصرے