واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر Donald Trump نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور فوجی شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب ہتھیار ڈالیں، کیونکہ امریکہ اپنی مقاصد کے حصول تک فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی اثاثے، فضائی دفاعی نظام اور 9 بحری جہاز بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ آیت الله خامنهای سمیت ایران کے اعلیٰ کمانڈرز بھی مارے جا چکے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران ایک بڑا اور مضبوط ملک ہے، لیکن جنگ کے بعد وہاں جمہوریت قائم ہوگی اور کئی مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی تصدیق کی کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 امریکی فوجی بھی شہید ہوئے ہیں۔
0 تبصرے