نیتن یاہو مسلم امت کو توڑنے میں کامیاب ہو گیا

نیتن یاہو مسلم امت کو توڑنے میں کامیاب ہو گیا

عالمی امور کے ماہر Dr. Adil Anjum نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے لیے آیت اللہ خامنہ‌ای کی شہادت پر جتنی خوشی ہے، اس سے زیادہ خوشی اس بات پر ہے کہ ایران کے میزائل جب UAE, Qatar یا Bahrain پہنچتے ہیں تو وہ بھی ایک مقصد کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد مسلم امت کو توڑنا بھی ایک مقصد ہے، اور یہ مقصد اب مکمل طور پر حاصل ہو چکا ہے۔ ایران میں رجیم بدلے یا نہ بدلے، لیکن مسلم امت کو تقسیم کرنے کا مقصد یقینی طور حاصل ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر عادل انجم نے مزید کہا کہ ان کی نظر میں مسلم امت کبھی موجود نہیں تھی اور نہ ہی آج موجود ہے۔ اسی حوالے سے، Munir Akram نے کہا کہ جو طاقتور مسلم ممالک تھے، انہیں ایک ایک کر کے ختم کیا گیا ہے، اور اب ایران کی باری ہے۔