ایرانی خلیج میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: ایران

ایرانی خلیج میں امریکی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: ایران

ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈز نے کہا ہے کہ شمالی ایرانی خلیج میں امریکی آئل ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز ایرانی خلیج کو بحرِ ہند سے ملاتی ہے اور اسے دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔