تہران (ویب ڈیسک) امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق اب تک ایران میں مجموعی طور پر 1300 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خمین شہر میں امریکی میزائل حملے میں ڈاکٹر حافظ خمینی اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں قریبی رہائشی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
تہران میں رات کے وقت شدید بمباری کی گئی، مشرقی، جنوبی اور مغربی علاقوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تہران کے رسالت اسکوائر کے قریب حملوں میں 40 افراد شہید ہو گئے۔
دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے جوابی کارروائیوں کی 33ویں لہر کے تحت مزید میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایک ٹن یا اس سے زیادہ وزن کے بھاری میزائل استعمال کیے جائیں گے۔
0 تبصرے