وزیراعظم شہباز شریف کی مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد اور شہادتوں پر تعزیت کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھ ديا

وزیراعظم شہباز شریف کی مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد اور شہادتوں پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے۔ وزیراعظم نے خط میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی بھائیوں اور مسلم اُمت کے لیے دعائیں کیں۔ خط کے متن کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر پاکستانی عوام رنجیدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو ایران کے سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور امید ہے کہ آپ کی قیادت آئندہ برسوں میں ایران کو امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی جانب لے کر جائے گی۔ شہباز شریف نے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔