واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران عالمی تیل کی فراہمی متاثر کرنے کی کوشش کرے تو امریکہ پہلے سے زیادہ سخت حملے کرے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کے کئی اہم ہدف، خاص طور پر بجلی پیدا کرنے والے مراکز، اب تک نشانہ نہیں بنائے، لیکن ضرورت پڑنے پر انہیں بھی تباہ کر دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، لیکن یہ اس ہفتے ممکن نہیں۔ ہم ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ بات چیت کے شرائط کیا ہوں گے۔ اطلاعات ملی ہیں کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، لیکن مناسب شرائط ہوں تو امریکہ بھی اس پر غور کر سکتا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کے نئے سپریم لیڈر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نیا سپریم لیڈر خطے میں امن کے ساتھ رہ سکے گا۔
0 تبصرے