ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے انتخابات،کامیابی حاصل کرنے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بخاری گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور معروف سماجی شخصیت سید امتیاز الحق بخاری نے ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے نو منتخب صدر دانش شکیل، نائب صدر طالب ملک، جنرل سیکریٹری یوسف سلطانی، جوائنٹ سیکریٹری حسنین جعفری، فنانس سیکریٹری فرحان سومرو سمیت گورننگ باڈی کے اراکین رشید چانڈیو، قاسم رئیس، وسیم ستار، ذوالفقار، عادل توقیر، عبدالعظیم اور بلال حیدر نیازی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سید امتیاز الحق بخاری نے کہا کہ کیمرہ جرنلسٹس میڈیا انڈسٹری کا اہم ستون ہیں جو ہر قسم کے حالات میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے عوام تک حقائق پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بخاری گروپ آف کمپنیز ویڈیو جرنلسٹس کی فلاح و بہبود، ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری بالخصوص کیمرہ جرنلسٹس کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ ترقی اور فلاحی اقدامات کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے انتخابات میں پیٹرن انچیف سید امتیاز الحق بخاری شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں، نو منتخب صدر دانش شکیل بھی موجود ہیں
ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹس کے انتخابات میں پیٹرن انچیف سید امتیاز الحق بخاری ، سیکرٹری کراچی پریس کلب اسلم خان و دیگر کا کامیاب عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
0 تبصرے