کراچی (ویب ڈیسک): معروف میزبان اور اداکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہیں، کیونکہ دھوپ میں ان کی آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے شوہر کے ہمراہ شرکت کے دوران فضا علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر کچھ لوگوں کو پسند آتی ہیں، جبکہ بعض افراد کے لیے انہیں قبول کرنا مشکل ہوتا ہے۔
پروگرام کے دوران میزبان نے ان کے شوہر سے پوچھا کہ کیا فضا علی اچھی طرح گاڑی چلاتی ہیں؟ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’کبھی کبھی گاڑی چلاتے چلاتے سو بھی جاتی ہیں،‘‘ جس پر اسٹوڈیو میں قہقہے گونج اٹھے۔
اس پر فضا علی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے، اور وہ دھوپ سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا، ’’میری آنکھوں کا رنگ گرگٹ کی طرح بدلتا رہتا ہے۔ دھوپ میں کبھی میری آنکھیں نیلی، کبھی ہلکی، کبھی سبز اور کبھی سیاہ نظر آتی ہیں، اسی لیے میں دھوپ میں گاڑی چلانے سے گریز کرتی ہوں۔‘‘
0 تبصرے