ایبٹ آباد (نامہ نگار)ڈاکٹر قمرزمان نے قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں اپنے پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ڈاکٹر قمرزمان کے پی ایچ ڈی کے مقالے کا موضوع "اردو آپ بیتیوں میں ترکیہ کی تہذیب و ثقافت " تھا۔مقالے کی نگران شعبہ لسانیات و ادبیات (اردو) کی سربراہ ڈاکٹر تحسین بی بی جب کہ معاون نگران ڈاکٹر رئیس احمد مغل تھے۔مجلسی دفاع کے موقع بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شہناز (الحمد یونیورسٹی اسلام آباد ) تھیں۔مقالے کے کامیاب دفاع پر ڈاکٹر روبینہ شہناز اور دیگر دوستوں نے ڈاکٹر قمرزمان کو مبارک پیش کی ۔
0 تبصرے