اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے نیکوپ پر پاکستان آنے والے سمندر پار پاکستانیوں سے متعلق پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت زائدالمیعاد یا منسوخ شدہ نیکوپ پر سفر کرنے والے مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر لینڈنگ پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق نیکوپ کی رسید دکھانے پر بھی سفر کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ پاکستان میں داخلے کے لیے درست اور مؤثر نیکوپ یا ویزا کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
حکومت نے ایئرلائنز کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ منسوخ شدہ یا زائدالمیعاد نیکوپ پر کسی بھی مسافر کو سفر کرنے کی اجازت نہ دیں۔
ذرائع کے مطابق سابقہ پالیسی کے تحت نیکوپ رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن پہنچنے پر لینڈنگ پرمٹ جاری کر دیا جاتا تھا، تاہم اب یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
0 تبصرے