پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، پانچ جنگی طیارے بھی مار گرائے گئے

پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ، پانچ جنگی طیارے بھی مار گرائے گئے

بھارتی افواج کی جانب سے کی گئی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے زبردست ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بلکہ ایک اہم بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا وہ بھارتی فوج کے 12 ویں انفنٹری بریگیڈ کا حصہ تھا، جو 9ویں ڈویژن اور 15ویں کور کے ماتحت کام کرتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی گفدار پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، اور بھارتی فوج کے حملوں کو مؤثر انداز میں پسپا کیا جا رہا ہے۔