بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں کیے گئے بزدلانہ حملوں کے بعد لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں سے آنے والی پروازوں کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی میزائل حملوں کے نتیجے میں پاکستان کی فضائی حدود میں موجود پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا، تاہم کراچی کی فضائی حدود اس وقت کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔
جدا سے اسلام آباد جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز، جدا سے لاہور جانے والی سعودی پرواز اور ابوظبی سے نئی دہلی جانے والی اتحاد ایئرویز کی پرواز (جو پاکستانی فضائی حدود میں تھی) ان سب کا رخ کراچی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور حکومت پاکستان کے احکامات کے تحت، سیالکوٹ ایئرپورٹ کو عارضی طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کا اطلاق اگلے نوٹس تک رہے گا۔
0 تبصرے