کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا سامنا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد، صبح کاروبار کے آغاز پر ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی صورتحال نہایت منفی رہی۔
ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی کمی دیکھنے کو ملی، اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
0 تبصرے