پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، فائر بندی برقرار رکھنے پر مفاہمت

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، فائر بندی برقرار رکھنے پر مفاہمت

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے مابین ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی، جس میں دونوں جانب سے جنگ بندی کو جاری رکھنے پر اتفاق رائے پایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی حکمت عملی کے تعین کے لیے کیا گیا، جس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس بات چیت کے دوران دونوں ممالک کی افواج نے شہری علاقوں کو نشانہ نہ بنانے، اور لائن آف کنٹرول پر کسی قسم کی فائرنگ یا ڈرون سرگرمیوں سے گریز کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے اس بات چیت کے آغاز کا دعویٰ کیا تھا، اور اب اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل امریکہ کی ثالثی کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، اور اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فائر بندی کے اعلان کے بعد 12 مئی کو ڈی جی ایم اوز کی بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا۔