بھارتی فوج ہمیں دھمکیاں نہیں دے سکتی، ہم ملکی سالمیت کا دفاع بخوبی جانتے ہیں. آرمی چیف

بھارتی فوج ہمیں دھمکیاں نہیں دے سکتی، ہم ملکی سالمیت کا دفاع بخوبی جانتے ہیں. آرمی چیف

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ہمیں دھمکیاں نہیں دے سکتی، ہم ملکی سالمیت کا دفاع بخوبی جانتے ہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت اور ملکی سالمیت کے دفاع میں مکمل طور پر تیار ہے، اور ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اسے کیسے انجام دینا ہے۔ آرمی چیف کا یہ بیان پاک فوج کے کامیاب آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص" کے بعد آیا ہے، جس میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جنرل عاصم منیر کے بیانات کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وہ ملکی سالمیت اور خود مختاری پر بات کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا، "الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہوئی ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، اور ہمیں اس دفاعی حکمت عملی کو بہترین طریقے سے نبھانا آتا ہے۔