پنجاب نے پانی کے معاملے پر زیادتیاں بند نہ کیں، سندھ میں پانی کی قلت 50 فیصد تک پہنچ گئی

پنجاب نے پانی کے معاملے پر زیادتیاں بند نہ کیں، سندھ میں پانی کی قلت 50 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک) – پنجاب کی جانب سے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر اضافی پانی لینے کے نتیجے میں سندھ شدید پانی کی قلت کا شکار ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ارسا کی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد پنجاب حکومت نے ٹی پی لنک اور سی جے لنک کینالز سے بغیر اجازت پانی کے اخراج میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جو بین الصوبائی پانی کی تقسیم کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب نے پانی کے معاملے پر زیادتیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور ارسا کے ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے حصے سے زیادہ پانی لے رہا ہے، جس سے سندھ کی زراعت اور واٹر سپلائی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب نے پانی کے معاملے پر زیادتیاں بند نہیں کیں اور دریائے سندھ سے اضافی پانی لینے کی وجہ سے سندھ میں پانی کی قلت 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔