غریبوں کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے، ملک رمضان

ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے تحت ہزاروں افراد کو گوشت تقسیم کیا گیا

غریبوں کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے، ملک رمضان

کراچی (وسیم قریشی)ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر ملک رمضان نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو حج کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ لاکھوں عازمین ہرسال حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان میں کروڑوں لوگ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرتے ہیں۔ ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے تحت ہزاروں افراد کو گوشت تقسیم کیا گیا۔غریبوں کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے۔لانڈھی، کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ ملک اتحاد ویلفیئر کراچی کی ترقی کیلئے کام کرتی رہے گی۔ عید کے تینوں دن ڈیوٹیاں انجام دینے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صفائی ستھرائی کیلئے ٹاؤن انتظامیہ متحرک رہی۔ علاقے سے بروقت آلائشوں کو منتقل کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ تمام افراد کی گئی کوششوں کو قبول فرمائے۔ پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوئی ملک برادری سب سے آگے کھڑی ہوگی۔ پاک فوج کے جوانوں نے ملک دشمن انڈیا کو بھرپور جواب دیا ہے۔ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عید کی خوشیوں میں غریب لوگوں کو ضرور شامل کریں۔