ملک برادری کے معصوم بچوں کو بازیاب کرایا جائے، ملک رمضان

بچے بازیاب نہ ہوئے تو پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی

ملک برادری کے معصوم بچوں کو بازیاب کرایا جائے، ملک رمضان

کراچی ( وسیم قریشی) ملک اتحاد ویلفئیر سوسائٹی پاکستان کے صدر ملک رمضان نے کہا کہ ملک برادری کے معصوم بچوں کو بازیاب کرایا جائے ، جشن ازادی کی خوشیوں میں بچوں کو بازیاب کرانا خوش ائند ہوگا ،والدین کو جشن ازادی کا تحفہ دیا جائے۔ ملک برادری کی جانب سے اگر بچے بازیاب نہ ہوئے تو شدید احتجاج کیا جائے گا ۔پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی ۔قانون نافذ کرنے سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ 22 دن سے زائد ہو گئے بچے اب تک بازیاب نہیں ہوئے۔ پولیس رینجرز اور حساس ادارے بچوں کو بازیاب کرانے میں کردار ادا کریں ۔