سافکو کی جانب سے دیہاتیوں کی کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

عاجزی، کاروبار میں جدت، ضروریات کو سمجھنا، ایمانداری اور ذہانت بہت ضروری ہے: سلیمان جی ابڑو

سافکو کی جانب سے دیہاتیوں کی کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

حیدرآباد: سافکو کی جانب سے 'پی پی اے ایف' کے ساتھ شراکت میں گراسپ پروجیکٹ کے تحت دیہاتیوں کی کاروباری صلاحیت کو بڑھانے کے سلسلے میں تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، 'مالیاتی رسائی' سے متعلق اس اس سیشن میں انہیں کاروباری تربیت اور سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ یورپی یونین کے مالی تعاون سے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کے ذریعے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سیمڈا) کی طرف جاری اس منصوبے کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں زرعی کاروبار کو فروغ دینا ہے تاکہ مالی خواندگی میں اضافہ ہو اور مالی وسائل تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ سافکو ہال میں منعقدہ تربیتی سیشن میں مویشیوں، اچار، کیلے کے باغات، آم کے باغات اور دستکاری کے چھوٹے کاروبار سے وابستہ یوسی ٹنڈو قیصر، یوسی چکھی اور یوسی ساون خان گوپانگ سے تعلق رکھنے والے 12 خواتین اور مردوں نے شرکت کی۔ انہیں مالیاتی خواندگی، قرض کے صحیح استعمال، کاروباری مہارت، ڈیجیٹل مئلومات، صارفین کے حقوق اور قانونی آگاہی دی گئی۔ جبکہ تربیت لینے والوں کو کاروبار کرنے کے طریقوں کو سمجھنے، اپنے کاروبار اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک موٹیویشنل ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ اس موقع پر سیفکو کے بانی اور سی ای او سلیمان جی ابڑو نے ہر ایک سے انفرادی طور پر مخطاب ہوکر ان کے کاروباری مسائل پر تبادلہ خیال کیا، ان کی کہانیاں سنیں، انہیں جدید طریقوں سے حل کرنے کے طریقے بھی بتائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چیزوں سے چیزیں بناکر بائی پراڈکٹ کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کریں، باہمی ترقی کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور اچھی منڈیوں سے اپنے رابطے بڑھائیں تاکہ انہیں بہتر قیمتیں مل سکیں۔ سلیمان جی ابڑو نے کہا کہ کاروباری ترقی کے لیے عاجزی، کاروبار میں جدت، گاھک کی ضروریات کو سمجھنا، ایمانداری اور ذہانت بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر مصطفیٰ راجپر، شبانہ ملاح اور راجکمار لوہانو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پراجیکٹ کے مقاصد پر بات کی۔ آکر میں تربیت کے شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔