سالگرہ تقریب میں خواتین ونگ، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)
ایشیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی رہنما شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کلچر ونگ حیدرآباد کی جانب سے ایک پُراثر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عورت ونگ، یوتھ ونگ اور دیگر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں شریک کارکنان نے محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے قربانیاں، اور خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
پیپلزپارٹی لیڈیز ونگ حیدرآباد کی متحرک رہنما عشرت حسن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا:
> "بینظیر بھٹو صرف ایک شخصیت نہیں، وہ ایک نظریہ، ایک جرأت، اور خواتین کے حق کی آواز تھیں۔ آج اگر پاکستان کی عورت سیاسی اور سماجی میدان میں کھڑی ہو سکتی ہے تو اس کی بنیاد بینظیر بھٹو نے رکھی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ
> "پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے مشن کو جاری رکھے گی اور خواتین کو ہر میدان میں بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری محترمہ کے مشن کو جاری رکھی ہوئی ہیں
تقریب میں شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،
محترمہ کی تصاویر اور بینرز سے ہال کو سجایا گیا،
تقریب میں شریک نوجوان اور خواتین کارکنان نے کہا کہ
> "بینظیر بھٹو ہماری رول ماڈل ہیں۔ ہم ان کے مشن کو لیکر آگے بڑھیں گے، اور پیپلزپارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کریں گے۔"
یاد رہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا میں خواتین کی قیادت کے دروازے کھولے، اور آج بھی ان کی سوچ، قربانی اور عزم نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
0 تبصرے