گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں: سعودی عرب

گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں: سعودی عرب

سعودی؛ سعودی عرب نے نیتن یاہو کے نام نہاد گریٹر اسرائیل منصوبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں غزہ کی المناک صورت حال پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا۔ خیال رہے کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گریٹر اسرائیل منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔