’’عمران خان اڈیالہ جیل میں انجوائے کر رہا ہے، اسے سبی یا اٹک میں رکھا جائے تو پتا چلے جیل کیا ہوتی ہے‘‘

’’عمران خان اڈیالہ جیل میں انجوائے کر رہا ہے، اسے سبی یا اٹک میں رکھا جائے تو پتا چلے جیل کیا ہوتی ہے‘‘

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اڈیالہ جیل میں مزے کر رہا ہے، اسے سبی جیل میں پھینکا جائے، ہتھکڑیاں لگا کر اٹک قلعے کی چار دیواری میں رکھا جائے، جیسے نواز شریف کو مہینوں تک رکھا گیا تھا، تب اسے معلوم ہوگا کہ جیل کیا ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے بھارت میں خاتون کا نقاب اتارنے کے واقعے کی سخت مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کے لیے رات کی تاریکی میں احتجاج کیا جاتا ہے، جبکہ مجرموں سے دن کے وقت ملاقاتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رات کی تاریکی میں کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اسے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور دہشت گردی کی صورت میں ذمہ دار کون ہوگا؟