ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں پر اسپین کے وزیرِاعظم کی تصاویر! معاملہ کیا ہے؟

ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں پر اسپین کے وزیرِاعظم کی تصاویر! معاملہ کیا ہے؟

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایک میزائل پر اسپین کے وزیرِاعظم Pedro Sánchez کی تصویر لگائی گئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزائل پر ’’شکریہ وزیرِاعظم‘‘ کے الفاظ بھی تحریر تھے، ساتھ ہی وہ بیان درج تھا جس میں پیڈرو سانچیز نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی اور غیر انسانی قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ امریکا اور Israel کی مشترکہ کارروائیوں کے بعد Spain نے سخت تنقید کی تھی اور اپنے فوجی اڈوں کو اس جنگ میں استعمال ہونے سے روک دیا تھا۔