تہران (ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی مؤثریت اور کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں پر مکمل اور درست انداز میں عملدرآمد کرنے پر ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اس عمل میں پیش رفت کا جائزہ فریقین کی جانب سے قبول کی گئی ذمہ داریوں کی عملی پابندی کی بنیاد پر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ طور پر طے شدہ متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت نہیں ہوتے، بلکہ اصل اہمیت عملی اقدامات اور معاہدوں پر عملدرآمد کی ہے۔
0 تبصرے