جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جیکب آباد (ویب ڈیسک) جیکب آباد میں سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق، دھماکے کے وقت جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک پر موجود تھی، جس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے اور حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔