ہالی ووڈ کی معروف اور باوقار اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے اپنی 1995 کی فلم Desperado کے بولڈ سین کے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ "Armchair Expert" میں گفتگو کرتے ہوئے سلمیٰ نے بتایا کہ فلم کا وہ منظر، جس میں انہیں اسپينش اداکار انتونیو بینڈیرس کے ساتھ رومانی سین کرنا تھا، ان کے لیے نہایت تکلیف دہ تجربہ تھا۔
اداکارہ نے کہا:
"یہ سین اسکرپٹ میں شامل نہیں تھا، اسے بعد میں اسٹوڈیو کی درخواست پر شامل کیا گیا، اور میں جذباتی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ میں شوٹ کے دوران رونے لگی، کیونکہ میرے لیے جسمانی قربت کے مناظر کرنا آسان نہیں تھا۔"
سلمیٰ ہائیک نے واضح کیا کہ ان کے ساتھی اداکار انتونیو بینڈیرس نے مکمل عزت اور اخلاق کا مظاہرہ کیا، اور ڈائریکٹر رابرٹ روڈریگز نے بھی انہیں تسلی دی، مگر اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو بےچین اور غیرمحفوظ محسوس کر رہی تھیں۔
”میں نے یہ سین صرف اپنے کیریئر کی خاطر کیا، مگر آج بھی جب یاد آتا ہے تو دل ہل جاتا ہے“، سلمیٰ نے کہا۔
Desperado فلم سلمیٰ ہائیک کا ہالی ووڈ میں بریک تھرو تھا۔ اس فلم نے انہیں عالمی شہرت دلائی، مگر اس شہرت کے پیچھے چھپی تکلیف آج پہلی بار منظرِ عام پر آئی ہے۔
0 تبصرے