تہران (ویب ڈیسک):
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم بیان میں ایرانی قوم کو خوف سے نکلنے اور حوصلے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا:
"دشمن سے خوفزدہ نہ ہوں، اگر آپ نے خوف کا شکار ہونا شروع کیا تو دشمن آپ پر مزید دباؤ ڈالے گا اور کبھی چین سے نہ بیٹھنے دے گا۔"
انہوں نے قوم کو اتحاد اور ثابت قدمی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ:
"اب تک آپ نے دشمن کے خلاف جس جرات مندانہ انداز میں اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، اسے پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔"
خامنہ ای نے سورۂ انفال کی ایک آیت کا ترجمہ بھی اپنے بیان میں شامل کیا:
"فتح صرف اللہ کی طرف سے ہے، جو زبردست اور حکمت والا ہے۔
0 تبصرے